ریحام خان نے قرآن پاک پر حلف اٹھا لیا
ہری پور،6اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا): عمران خان کی سابق اہلیہ اور اینکر پرسن ریحام خان نے کہا ہے میں نے عائشہ گلالئی سے کبھی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی ہے،میں سچ پر ہوں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا،ان کا کہنا تھا میں کوئی کتاب نہیں لکھ رہی اور نہ ہی نواز شریف، شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا کہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران قرآن پاک پر حلف لیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا ہم خان ہیں پیٹھ پر وار کرنے والے نہیں،میرے پیچھے کوئی سیاست جماعت تھی نہ کوئی پیڈ سوشل میڈیا،جس پر الزام لگا ہے اس سے بھی کوئی تعلق نہیں،طلاق کے بعد بھی مجھے کیوں پھنسا جا رہا ہے،اگر کوئی صحافی کوریج دینے لگتا ہے تو اسے میرا رشتہ دار بنا دیا جاتا ہے،ریحام خان نے کہا طلاق کے بعد میری بے عزتی کی گئی لیکن میں کچھ نہیں بولی،دو سال سے خاموش بیٹھی ہوں۔ان کا کہنا تھا کسی کے اشارے پر خاموش نہیں ہوں۔انہوں نے کہامیں اللہ کے سوا کسی کو جواب دہ نہیں،جس پر الزام لگاہے اس سے پوچھا جائے میں نے ہمیشہ سچ اور حقائق پر مبنی موقف اپنایا ہے،میں نے فلم بنانے کی کوشش کی تو روڑے اٹکائے گئے۔